اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (ملت + اے پی پی) تھرپارکر میں 5 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کے بعد صوبہ سندھ میں ڈیڑھ ماہ میں متاثرہ افراد48 کی تعداد ہو گئی ہے ۔نجی ٹی وی چینل نے تھر پارکر کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر ڈاکٹر مدن گورمانی کے حوالے سے بتایا کہ نواحی علاقے چھاچھرو میں 5افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جنہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال حیدر آباد منتقل کردیا گیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ صوبہ سندھ میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 48 ہو گئی ہے جن کا علاج کیا جا رہا ہے اورحکام کی جانب سے متاثرہ دیہاتوں میں حفاظتی اسپرے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔