خبرنامہ

تھر پاکر میں مزید 2 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

اسلام آباد (ملت + اے پی پی) تھر پاکر میں 2 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد265 ہوگئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق صوبہ سندھ کے علاقے مٹھی اور اسلام کوٹ میں مزید 2 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے ،جس کے بعد گزشتہ 74 دنوں کے دوران متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد265 تک پہنچ گئی ہے۔ڈی ایچ او ڈاکٹر چندر گومانی کا کہنا تھاکہ سول ہسپتال مٹھی میں ڈینگی وارڈ قائم کردی گئی ہے اور ہسپتال لائے جانے والے مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے ۔