خبرنامہ

جراثیم کو مکمل طور پر ختم کرنے والے دستانے

جراثیم کو مکمل طور پر ختم کرنے والے دستانے

جراثیم کو مکمل طور پر ختم کرنے والے دستانے

لندن:(ملت آن لائن) یورپ کی دو بڑی کمپنیوں نے مشترکہ تحقیق کے بعد دنیا کے ایسے طبی دستانے بنانے کا اعلان کیا ہے جو ہر طرح کے جراثیم سے پاک ہیں اور اس سے طبی شناخت اور دیگر میڈیکل کام انجام دیے جاسکتے ہیں۔

ان دستانوں کو ’یونی گلووز‘ کا نام دیا گیا ہے جسے سلور آئن ٹیکنالوجی سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ دستانے صرف 15 منٹ میں 90 فیصد خطرناک جراثیم اور دو گھنٹوں کے دوران 99.5 فیصد جراثیم کو ختم کرڈالتے ہیں۔ اسے ایک کمپنی ’بایوکوٹ‘ نے تیار کیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ ای کولائی، سالمونیلا، ایم آر ایس اے، وی آرای، سی پی ای، سی آر ای، فنگس اور دیگر بہت سے خطرناک وائرس کے خلاف بھی یکساں طور پر مؤثر ہیں۔ یہ دستانے جراثیم کو جمع ہونے سے روکتے ہیں اور انہیں بے اثر کرتے ہیں۔ان دستانوں کو دواؤں کے کارخانوں، اسپتالوں، آپریشن تھیٹر اور دیگر مقامات پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ساتھ ہی یہ دستانے کسی انفیکشن کو پھیلنے سے بھی روک سکتے ہیں۔ اگرچہ اب بھی ایسے دستانے بنائے جاچکے ہیں لیکن نئے دستانے سب سے مؤثر ہیں۔

دستانوں کی تیاری میں چاندی کے آئن کو ان کے اندر شامل کردیا گیا ہے جبکہ دستانہ مصنوعی نائٹریٹ سے بنایا گیا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ چاندی میں جراثیم اور بیکٹیریا دور کرنے کی غیرمعمولی صلاحیت ہوتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے دستانوں کو دھو کر کئی برس تک استعمال کیا جاسکتا ہے۔

کمپنی نے ہر سائز کا دستانہ بنایا ہے اور اسے ای این 445 میڈیکل گریڈ کے معیار کے تحت تیار کیا گیا ہے۔