خبرنامہ

جڑواں شہروں میں پولن الرجی کی وبا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد،اولپنڈی اور گردونواح میں پولن الرجی کی وباءپھوٹ پڑی ۔نیو نیوز کے مطابق جڑواں شہروں اور گردونواح کے علاقوں میں موسمیاتی مرض پولن الرجی نے پنجے گاڑنا شروع کر دیے ہیں ، پولن الرجی میں تیزی سے اضافے کے باعث بچوں اور خواتین کو دمہ کا مرض لاحق ہونے لگا ہے.

بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کے شعبہ امراض ناک کان گلا کے سربراہ پروفیسرڈاکٹر محمد اسلم چوہدری نے کہا ہے کہ جڑواں شہروں میں ہونے والی بارش نے پولن الرجی کاﺅنٹ میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے اور مزید بارشوں سے اس مرض میں تیزی سے اضافہ ہونے کا خدشہ ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور شہر راولپنڈی گرد کے علاقوں میں 2 روز قبل پولن الرجی کاﺅنٹ 1733 تھا جو 7 مارچ کو تیز رفتاری سے بڑھا اور 4083 تک جا پہنچا ہے ۔