جیکب آباد (ملت + آئی این پی) جیکب آباد میں خسرہ کی وبا نے ایک معصوم کی جان لے لی 9بچے مرض میں مبتلا‘غفلت برتنے پر ڈی ایچ او نے 2ملازمین کو ڈی جی آفیس حیدرآباد رلیو کر دیا۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کی یو سی ٹھل نؤن میں خسرہ کی وبا پھیل گئی ہے جس کے باعث ایک بچہ فوت اور 9خسرہ میں مبتلا ہوگئے ہیں ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جیکب آبادڈاکٹر سانون شیخ نے مذکورہ یوسی کے ویکسینیٹر زین سرکی اور ٹی ایف سی عبدالشکور دستی کو ڈی جی آفیس حیدر آباد رلیو کردیا ہے اس سلسلے میں ڈی ایچ او ڈاکٹر سانون شیخ نے خسرہ کی وبا پھیلنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وبا کے بعد مذکورہ علاقے اور گردونواح میں معصوم بچوں کو ویکسین دی جا رہی ہے۔