خبرنامہ

حاملہ خواتین کا ڈانس سے علاج کرنے والا ڈاکٹر

حاملہ خواتین

حاملہ خواتین کا ڈانس سے علاج کرنے والا ڈاکٹر

برازیلیا:(ملت آن لائن) حمل کے دوران خواتین کو عام طور پر طبی ماہرین غیر ضروری چہل قدمی کرنے سے گریز اور بہت زیادہ احتیاط کا مشورہ دیتے ہیں تاکہ دنیا میں آنے والے بچے اور ماں دونوں کی صحت کو محفوظ بنایا جاسکے۔ حمل کا مرحلہ ہر خاتون کے لیے بہت زیادہ اچھا اور اہم تجربہ ہوتا مگر جیسے جیسے زچگی کے ایام قریب آتےہیں مریضہ کو ذہنی دباؤ اور شدید درد کا احساس ہوتا ہے جو کہ قدرتی عمل ہے۔
ویسے تو عام طور پر ڈاکٹرز حاملہ خواتین کو آخری مہینوں میں غیر ضروری چہل قدمی اور بہت زیادہ احتیاط کا مشورہ دیتے ہیں مگر برازیل میں ایک ایسا ڈاکٹر بھی ہے جو مریضہ کا علاج ڈانس کے ذریعے کرتا ہے۔ ڈاکٹر فرنینڈو کا ماننا ہے کہ ڈانس کے ذریعہ مریضہ ورزش کر لیتی اور اسی وجہ سے زچگی کا عمل بھی آسانی کے ساتھ بغیر کسی مشکل کے گزر جاتا ہے۔ میوزک اور ڈانس سے خواتین کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی جسے دیکھ کر لوگ انوکھے طریقہ علاج پر نہ صرف حیران ہوئے بلکہ کئی خواتین نے اس طریقے کو بہت مثبت بھی قرار دیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون ڈاکٹرکی ہدایت کے مطابق ڈانس کے اسٹیپ کرتے ہوئے خوب انجوائے کررہی ہیں۔ ڈاکٹر فرنینڈو کا کہنا ہے کہ ’ڈانس کرنے کی وجہ سے بچہ حرکت کرتا ہے اور زچگی کے دوران رحم سے باآسانی باہر آجاتا ہے‘۔