حکومت پنجاب:(ملت+اے پی پی) نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے پیش نظر صوبہ بھر کے تمام بنیادی مراکز صحت کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کیلئے ابتدائی طور پر 2 ارب روپے کے فنڈز مختص کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ صوبہ بھر کے دور دراز علاقوں میں واقعہ بنیادی مراکز صحت کو پہلے مرحلہ میں شمسی توانائی پر منتقل کیا جائیگا تاکہ بجلی جانے کی صورت میں بنیادی مراکز میں عوام کو طبی سہولتیں فراہم کرنے میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔