خبرنامہ

خشک سردی کے باعث سینے اور گلے کے امراض میں اضافہ

پشاور (ملت + اے پی پی) موسم کی تبدیلی اورخشک سردی کے باعث پشاور شہرمیں سینے‘ گلے‘ کھانسی اور بخارکی شکایات عام ہورہی ہیں‘ شہریوں کی بڑی تعداد ان بیماریوں سے متاثرہوکر ہسپتالوں کا رخ کرنے لگی‘ ملک کے بعض دیگر شہروں کی طرح صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی طویل عرصے کی خشک سالی اور عرصہ دراز سے بارشیں نہ ہونے کے باعث موسم خشک ہے جبکہ اب سردی کی آمد کیساتھ ہی خشک سردی کی وجہ سے بڑی تعداد میں موسمی بیماریوں میں مبتلا ہورہی ہے‘ جس سے سینے‘ گلے‘ زکام اور بخار کی شکایات عام ہیں جبک بچوں کے ناک بہنا‘ آنکھوں سے پانی نکلنا اور جلدی بیماریوں میں بھی اضافہ ہواہے‘ ایل آر ایچ سمیت شہر کے پرائیویٹ کلینکوں میں بھی روزانہ سینکڑوں لوگ مذکورہ بیماریوں سے مبتلا ہوکر رخ کررہے ہیں جبکہ طبی ماہرین نے احتیاطی تدابیر کی ہدایت بھی کی ہے ۔