کیلیفورنیا: (ملت+اے پی پی) امریکی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ اگر آپ زیادہ دیر تک بیٹھے رہنے کی عادت میں مبتلا ہیں تو آپ اتنی ہی تیزی سے بڑھاپے کا شکار بھی ہوں گی۔ 1500 خواتین پر کئے گئے مطالعے سے معلوم ہوا کہ جو خواتین زیادہ آرام پسند ہوتی ہیں وہ اندرونی طور پر اپنی اصل عمر کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے بوڑھی ہوتی ہیں جبکہ خود کو کام کاج میں مصروف رکھنے اور ورزش کرتی رہنے والی عورتوں پر عمر رسیدگی کے اثرات نسبتاً کم مرتب ہوتے ہیں۔ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے سان ڈیاگو اسکول آف میڈیسن میں الہ دین شادیاب اور ان کے ساتھیوں نے دریافت کیا کہ حرکت اور ورزش کی بدولت نہ صرف بڑھاپا بلکہ عمر رسیدگی سے وابستہ بیماریاں بھی کم ہوتی ہیں۔