خبرنامہ

خوبصورت اور لمبے بالوں کا راز

نیویارک(ملت مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ اپنے رکھے اور بے جان بالوں کی وجہ سے پریشان ہیں اور ہر طرح کا علاج کرچکے ہیں لیکن افاقہ نہیں ہورہا تو پریشان نہ ہوں کیونکہ آج ہم آپ کو ایک ایسا ماسک بتائیں گے جس کے استعمال سے آپ کے بال قدرتی طور پر چمکدار، خوبصورت اور لمبے ہوں گے۔
اجزاء
ایک چائے کا چمچ دارچینی پسی ہوئی
آدھا کپ زیتون کا تیل
ایک چائے کا چمچ شہد
بنانے کا طریقہ
زیتون کوتیل کو پین میں ڈال کر چولہے پر رکھ دیں، جب تیل گرم ہونے لگے تو اسے اتار کر ڈونگے میں ڈال لیں،اب اس میں دارچینی ڈالیں اور ساتھ ہی شہد بھی ملادیں۔ اسے اچھی طرح حل کریں اور ٹھنڈا کرلیں۔اب اس محلول کو اپنے بالوں کی جڑوں میں لگاکر 15منٹ تک لگارہنے دیں۔ یہ ماسک روزانہ ایک ہفتہ تک استعمال کریں اور واضح فرق دیکھیں۔