دال اور سبزی کا استعمال
لاہور (ملت آبن لائن) دالیں اور سبزیاں ہماری غذا کا لازمی حصہ ہیں ۔ غریب افراد سرمایے کی کمی کے سبب گوشت ، مچھلی ، انڈے ، دودھ اور دہی زیادہ نہیں کھا سکتے جب کہ امیر افراد زیادہ تر یہی کھانا پسند کرتے ہیں ۔ غریب افراد کا گزارا زیادہ تر دالوں اور سبزیوں پر ہوتا ہے لیکن مہنگائی کی وجہ سے وہ انہیں بھی روز اپنے دستر خوان کی زینت نہیں بنا سکتے ۔ بہرحال یہ افراد نمکیات، حیاتین (وٹامنز) اور نشاستے (کاربوہائیڈریٹس) جڑ والی ترکاریوں سے حاصل کر لیتے ہیں ، اس کے علاوہ یہ افراد لوبیا ، سویا بیج اور مسور کی دال کھا کر بھی غذائیت بخش اجزا حاصل کرتے ہیں ۔ چنے کی دال کا پودا چھوٹا مگر شاخ دار ہوتا ہے ۔