دانتوں کو سفید اور چمکدار بنانے کا گھریلو نسخہ
کراچی:(ملت آن لائن) کہتے ہیں کہ انسان کی پہلی نظر چہرے پر پڑتی ہے اور چہرے پر حسین مسکراہٹ ہی انسان کو حسین سے حسین تر بناتی ہے۔ مسکراہٹ کو حسین بنانے میں خوبصورت دانت ہی بنیادی کردار ادا کرتے ہیں لیکن لوگوں کی اکثریت دانتوں کو صاف اور دیگر بیماریوں سے بچانے میں ناکام رہتی ہیں۔ تاہم ایک گھریلو نسخے ایسا بھی ہے جس پرعمل کرکے دانتوں کو بغیر کسی دوا کا استعمال کیے، سفید اور چمکدار بنایا جاسکتا ہے۔
اجزاء
ہلدی: دو چائے کے چمچے کھانے کا سوڈا: دو چائے کے چمچ
ناریل کا تیل: ڈیڑھ چمچ
طریقہ کار
ہلدی، کھانے کے سوڈے اور ناریل کے تیل کو آپس میں اچھی طرح ملا کر کسی بوتل میں محفوظ کرلیجیے۔ اسے 15 دن تک روزانہ دانت صاف کرنے کےلیے استعمال کیجئے۔ اس طرح آپ کے دانت موتیوں کی طرح سفید اور چمکدار ہوجائیں گے۔
نوٹ
اگر آپ اپنے دانتوں صحت مند دیکھنا چاہتے ہیں تو ضروری ہے کہ ان کی مناسب طریقے سے دیکھ بھال کیجیے۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ باقاعدگی سے دن میں کم از کم دو مرتبہ دانتوں کو ٹوتھ برش یا انگلی کی مدد سے صاف کیا جائے۔ یہ عادت نہ صرف آپ کے دانتوں کو صحت مند بنائے گی بلکہ اس سے دانت سفید اور چمکدار بھی ہوں گے۔