خبرنامہ

دنیا کے سب سے بڑے سر والے بچے کا آپریشن کامیاب

بھارت:(ملت+اے پی پی) میں دنیا کے سب سے بڑے سر والے بچے کا کامیاب آ پریشن کیا گیا ہے،سات ماہ کا مرتیون جے داس ہائیڈرو سیفلس کے مرض میں مبتلا تھا،اس کے سر سے تقریباً 4 لیٹر پانی نکالا گیا۔ بچے کے سر میں پانی کی بہت زیادہ مقدار نے اس کے چہرےکو تربوز کی طرح بنادیا تھا۔ چھ ماہ کے علاج کے نتیجے میں بچے کے سر کا ڈایا میٹر 26 سینٹی میٹر کم ہونے سے 96 سینٹی میٹر سے کم ہوکر 70 سینٹی میٹر رہ گیا ہے۔ بھوانیشوار میں ایمز اسپتال کے سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر دلیپ پاریدا نے کہا کہ اس بچے کے سر میں ساڑھے پانچ لیٹر پانی جمع تھا،جس میں بذریعہ آپریشن کمی لائی گئی ہے، اب اس کی صحت کافی بحال ہوئی ہے اور وہ علاج پر اچھا ردعمل ظاہر کررہا ہے۔