خبرنامہ

دن میں 10 منٹ کی ورزش دل کے دورے اور فالج کے خطرات محفوظ

‌اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) برطانوی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دن بھر میں 10 منٹ کی ورزش جان لیوا دل کے دورے اور فالج کے خطرے کو کم کردیتی ہے۔برطانیہ کے برٹش ہارٹ فاؤنڈیشن میں ہونے والی تحقیق کے مطابق طرز زندگی میں مثبت تبدیلیاں دل کی صحت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔تحقیق کے مطابق روزانہ 10 منٹ کی وزرش دل کی صحت کو فائدہ پہنچاتی ہے اور اس سے دل کے دورے اور فالج کا خطرہ ایک تہائی حد تک کم ہوجاتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ غیرمتحرک یا سست افراد میں فالج کا خطرہ کسی حد تک پسینہ بہنے والی سرگرمیوں میں شامل رہنے والے افراد کے مقابلے میں 20 فیصد زائد ہوتا ہے تاہم جسمانی سرگرمیوں میں اضافہ فالج کا خطرہ کم کرنے ساتھ ساتھ بلڈپریشر، وزن اور ذیابیطس کا امکان بھی کم ہوجاتا ہے۔