خبرنامہ

دوڑ ذہنی اور جسمانی صحت کا ضامن ہے، امریکی ماہرین

لاس اینجلس ۔ 04 ستمبر (اے پی پی) امریکی ماہرین نے دوڑ کو ذہنی اور جسمانی صحت کا ضامن قرار دیدیا۔امریکی ہا ورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق دوڑ لگانا نہ صرف آپ کے وزن کو کم کر کے آپ کو جسمانی طور پر فٹ رکھتا ہے بلکہ ذہنی صحت پر بھی اس کے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں،موڈ خوشگوار رہتا ہے اور ذہنی تناو سے بھی نجات ملتی ہے ماہرین کے مطابق دوڑ کو معمول کا حصہ بنا کر اس سے بے شمار فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔