خبرنامہ

دہی کے فوائد

لاہور: (ملت آن لائن) اس کا رنگ سفید ہوتا ہے ۔ ذائقہ قدرے شیریں اور مزاج سردتر دوسرے درجے میں ہوتا ہے ۔ اس کی مقدار خوراک بقدر ہضم ہے یا پھر آدھ پاؤ تک، دہی کے درج ذیل فوائد ہیں ۔
دہی معدے کی گرمی کو دور کرتا ہے اورمنہ میں نکلنے والے چھالوں کے لیے بے حد مفید ہے۔ ایسی صورت میں دن میں ہر کھانے کیساتھ حسب طبیعت یا کم ازکم دو چمچ دہی کھانا ضروری ہے ۔ دہی کا سر پر ملنا اسی طرح فائدے مند ہے جس طرح روغن کدو کی مالش کی جائے ۔ چہرے پر ملنے سے چہرے کی خشکی، سیاہی اور چھائیاں دور ہوتی ہیں۔ پیچش میں بے حد مفید ہے بشرطیکہ آنتوں میں سدے نہ ہوں ۔ دہی پیاس کو تسکین دیتی ہے ۔ دہی عام جسمانی کمزوری اور خون کی کمی کو دور کرنے میں مفید ہے ۔ جن لوگوں کو دودھ ہضم نہیں ہوتا ان کے لیے بے حد مفید ہے ۔ معدے اور آنتوں کے ورم اس کے استعمال سے دور ہو جاتے ہیں۔ بواسیر میں دہی کا استعمال مفید ہے۔ پیچش اور سنگرہنی کے لیے آدھ پاؤ دہی صبح نہار منہ کھانا مفید ہوتا ہے۔ جب دہی ترش ہو کر پانی چھوڑ دے اور بدبو آنے لگے تو ایسا دہی بالکل استعمال نہیں کرنا چاہیے ۔