کراچی ۔ 7 نومبر (ملت + اے پی پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذیابیطس کا عالمی دن 14 نومبر کو منا یا جائے گا۔ اس دن کی مناسبت سے مراکز صحت، عوامی مقامات، پارکوں اور شاہراہوں پر پوسٹرز، بینرز آویزاں کئے جائیں گے اور خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں لوگوں کو ذیابیطس کے بارے آگاہی فراہم کی جائے گی۔ تاہم کراچی میں اس مرض کے حوالے سے ذیابیطس ایسوسی ایشن آف پاکستان اور عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے 13 نومبر کو مقامی ہوٹل میں سیمنار منعقد کیا جائے گا۔ تقریب کے مہمان خصوصی سابق اسپیکر قومی اسمبلی الہی بخش سومرو ہوں گے۔ سیمینار سے طبی ماہرین خطاب کریں گے اور شرکاء کو ذیابیطس سے بچاؤ اور احیتاطی تدابیر سے آگاہ کریں گے۔ ذیابیطس کے حوالے سے لیاقت ہسپتال میں بھی 12 نومبر کو فری میڈیکل کیمپ اور تقریب منعقد کی جائے گی۔