خبرنامہ

زیادہ دیر بیٹھنے سے جسم کادورانِ خون سست ہوجاتاہے، ماہرین

(ملت آن لائن) طبی ماہرین نے کہاہے کہ مسلسل نشست پر بیٹھے رہنے سے انسان میں امراضِ قلب اورذیابیطس کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ آسٹریلوی ماہرین نے اپنی ایک جدید تحقیق میں کہا ہے کہ مسلسل نشست پر بیٹھنا کئی نفسیاتی عارضوں کی وجہ بھی بن سکتا ہے‘ پہلی وجہ یہ ہے کہ کمپیو ٹرسکرین نیند اڑانے کا باعث بنتی ہے اورنیند کی کمی ذہنی تناؤکی وجہ بنتی ہے۔ دوسری وجہ کمپیوٹر پر بیٹھے لوگوں کا رابطہ حقیقی دنیا سے کٹ جاتاہے اور وہ دوستوں اورگھروالوں سے بات نہیں کرتے یوں ان میں ڈیپریشن بڑھتاہے۔ تیسری وجہ یہ ہے کہ زیادہ دیر بیٹھنے سے جسم کادورانِ خون سست ہوجاتاہے اور ہارمون درست کام نہیں کرتے اس طرح ذہنی تناؤ اور افسردگی بڑھتی رہتی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اگراب بھی لوگ ورزش نہیں کرتے تو اس کا مطلب یہی ہے کہ وہ جان بوجھ کر اپنا بُراچاہتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق وقفے وقفے سے کام کے دوران نشست سے اٹھاجائے اور اس طرح خودکومستقبل کے خطرات سے بچایاجائے۔