فیصل آباد۔10 نومبر(ملت + اے پی پی) محکمہ صحت نے تمام سرکاری ہسپتالوں سے چوہوں ، بلیوں ، کتوں اور دیگر حشرات الارض کی تلفی کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے اور تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز ہیلتھ سروسز ، ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ز ہیلتھ ، ڈسٹرکٹ آفیسرز ہیلتھ ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز ہیلتھ ، رورل ہیلتھ سنٹرز، بیسک ہیلتھ یونٹس کے حکام، ڈسٹرکٹ ، تحصیل، سٹی ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس سے کہاگیاہے کہ و ہ اپنے اپنے اداروں کیلئے فوری طور پر ایک ایک افسریا اہلکار کا بطور فوکل پرسن تقرر کریں جو اپنے متعلقہ ہسپتالوں اور مراکز صحت سے چوہوں ، بلیوں ، آوارہ کتوں اور دیگر حشرات الارض کی تلفی کیلئے اقدامات یقینی بناکر ہر 15 روز کے بعد مفصل رپورٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ کے توسط سے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو ارسال کرے۔ محکمہ صحت فیصل آباد کے ذرائع نے بتایاکہ یہ اقدام حفاظتی و تدارکی امور کے سلسلہ میں عمل میں لایا جارہاہے۔