خبرنامہ

سمارٹ فون بیماریاں پھیلانے کا سبب

نیویارک: (ملت آن لائن) محققین کا کہنا ہے کہ سمارٹ فون کی ایل سی ڈی میں نیلی بتی استعمال کی گئی ہے جسکے مسلسل استعمال سے صارفین کی نیند پوری نہیں ہورہی اور اسی وجہ سے نوجوان اعصابی طور پر کمزور ہورہے ہیں۔ تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ سمارٹ فون استعمال کرنیوالے نوجوان اور بچے آنکھوں اور کمزور دماغی بیماری کی طرف تیزی سے جارہے ہیں جو قابل تشویش ہے۔ پروفیسر مونیکو کا کہنا ہے کہ جو نوجوان اور بچے موبائل فون پر گیمز یا ڈیجیٹل ایپلی کیشن استعمال کرتے ہیں اُن کی نیند پوری نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ سمارٹ فون استعمال کرنے کی عادت اس قدر بری ہے کہ اگر اسے بستر پر استعمال کیا جائے تو صارفین نیند کو دور بھگانے کی کوشش کرتے ہیں جسکے باعث اُن کی نیند پوری نہیں ہوپاتی تاہم مخصوص اوقات میں موبائل استعمال کرنیوالے افراد تندرست و توانا رہتے ہیں۔