خبرنامہ

سموگ سے بچائو میں اِن ڈور پودے اور ائیر پیوریفائر مفید

سموگ سے بچائو میں اِن ڈور پودے اور ائیر پیوریفائر مفید
لاہور: (ملت آن لائن) سموگ نے لاہور شہر کو بری طرح سے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ آلودگی کے اس دھویں کی وجہ سے انسان کو آنکھوں، پھیپھڑوں اور سانس کی کئی طرح کی بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں۔ سموگ کے برے اثرات سے بچنے کے لیے بے حد احتیاط کی ضرورت ہے۔ گھر سے باہر تو ہم ماسک پہن کر اور زیادہ رَش والی جگہات پر نہ جا کر سموگ کے اثرات سے بچ سکتے ہیں مگر کیا ہمارے گھر کی فضاء میں یہ زہریلے مادے موجود نہیں ہیں؟جی ہاں، سموگ کے اثرات شہر بھر کی ہوا میں موجود ہیں۔ اگر آپ گھر آ کر اپنے منہ پر لگا ماسک اتار دیتے ہیں اور آرام سے بیٹھ جاتے ہیں تو آپ غلط کر رہے ہیں۔ گھروں کی فضاء بھی ہمارے لیے اتنی ہی زہریلی ہے جتنی کہ باہر کی۔ اپنے گھروں میں ہوا کو صاف رکھنے کے لیے اِن ڈور پلانٹس کا استعمال کریں۔ دو بہترین اِن ڈور پلانٹس یہ ہیں۔
یہ بہت کم روشنی میں زندہ رہ سکتا ہے اور اسے بیڈ روم میں بھی رکھا جاسکتا ہے۔ یہ اس لحاظ سے بھی خاص طور پر مفید ہے کہ یہ رات کے وقت آکسیجن خارج کرتا ہے۔یہ عام پایا جانے والا پودا کاربن ڈائی آکسائیڈ، کاربن مانوآکسائیڈ اور فارمل ڈی ہائیڈ جیسے کیمیکلز کو جذب کرلیتا ہے۔
ان ڈور پلانٹس کے علاوہ گھر میں ہوا میں سے زہریلے مادوں کے خاتمے کے لیے ائیر پیوریفائر کا بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ائیر پیوریفائر ہوا کو صاف کرنے کا کام کرتا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی سے لیس یہ پیوریفائر ہوا کو 99 فیصد تک صاف رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ائیر پیوریفائر خریدتے ہوئے دھیان رکھیں کہ اس میں اچھے معیار کا اینٹی مائیکروبئیل فلٹر سسٹم لگا ہو۔ اس فلٹر سسٹم کے علاوہ ائیر پیوریفائیر میں ایک کاربن فلٹر بھی لگا ہوتا ہے جو آلودگی کے ذرات کو اپنے اند جذب کر سکتا ہے۔پاکستان میں ائیر پیوریفائر مختلف آن لائن شاپنگ ویب سائٹس کے علاوہ بڑے بڑے شاپنگ مالز میں بھی مل سکتا ہے۔ یاد رہے کہ ائیر پیوریفائر بھی کسی حد تک سموگ کے اثرات سے بچا جاسکتا ہے۔ جب سموگ حد سے زیادہ بڑھ جائے تو یہ بھی ہوا کو صاف نہیں کر سکتے۔