خبرنامہ

سکھر :صالح پٹ کے بچوں میں پراسرار بیماری پھیلنے لگی

سکھر:(اے پی پی) سکھر کے علاقے صالح پٹ کے بچوں میں پراسرار بیماری پھیلنے لگی،علاقہ مکینوں کادعویٰ ہے کہ کھبڑی بھٹ میں ایک ہفتے کے دوران اس بیماری سے 3بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ علاقہ مکینوں کے مطابق بیمار بچوں کو تیز بخار، الٹیاں، گلے میں درد اور سانس لینے میں مشکلات ہوتی ہیں،بیماری میں مبتلا ہونے والے بچے کھاناپیناچھوڑ دیتے ہیں،سہولتوں کےفقدان کی وجہ سےبچوں کو علاج دوسرے شہروں لے جانے پر مجبور ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر آغا سمیع اللہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ صالح پٹ میں دو بچوں کی اموات ہوئی ہیں،وہاں میڈیکل ٹیم موجود ہے، جبکہ مزید میڈیکل ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔