خبرنامہ

شیخ زید ہسپتال میں جگر کی پیوند کاری کا آپریشن ناکام

لاہور(ملت + آئی این پی) شیخ زید ہسپتال میں جگر کی پیوند کاری کا آپریشن ناکام ‘45 سالہ مریضہ عشرت بی بی لیور ٹرانسپلانٹ کے بعد جانبر نہ ہوسکی۔تفصیلات کے مطابق شیخ زید ہسپتال میں 45 سالہ عشرت بی بی کو جگر کے عارضہ کے باعث داخل کیا گیا۔ جہاں عشرت بی بی کا لیور ٹرانسپلانٹ کا آپریشن کیا گیا، جس کیلئے جگر کا عطیہ عشرت بی بی کی بیٹی عروج نے دیا جس پر اس کا لیور ٹرانسپلانٹ کیا گیا تاہم آپریشن کے بعد وہ جانبر نہیں ہوسکی۔ جگر کا عطیہ دینے والی متوفی کی بیٹی عروج بھی بدستور انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہے۔