خبرنامہ

صبح سویرے ننگے پاؤں گھاس پر سیر کرنے سے دماغ کو سکون ملتا ہے،ماہرین

لاس اینجلس: (ملت+اے پی پی) امریکی ماہرین نے صبح سویرے ننگے پاؤں گھاس پر سیر کرنے کو دماغ،جسم اور روح کے سکون کے لئے لازمی قرار دیا ہے ۔امریکی میڈیکل ایسوسی ایشن سے وابستہ طبی ماہرین کی تازہ تحقیق کے مطابق جب آپ صبح سویرے ننگے پاؤں گھاس پر سیر کرتے ہیں تو اس دوران تازہ ہوا کا جسم میں انداراج اور اخراج کا عمل صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے،یہ دماغ اور جسم کے سٹریس ہارمون کو کم کر کے انہیں پرسکون کرتا ہے جس سے انسان تروتازہ اور ہشاش بشاش رہتا ہے ،یہ عادت روح کے سکون کا بھی باعث ہے،ماہرین کے مطابق اس عادت کو معمول بنا کر اس سے بے شمار فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔