خبرنامہ

صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے 7 ارب 58 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

اسلام آباد (ملت + اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت ملک میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے 7 ارب 58 کروڑ 64 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال صحت کے شعبہ کے لئے 21 ارب 48 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے ای پی آئی پروگرام کے لئے 2 ارب 47 کروڑ، ایم این سی ایچ پروگرام کے لئے 20 کروڑ، فیملی پلاننگ اور پرائمری ہیلتھ کیئر کے لئے 2 ارب 19 کروڑ، وزیراعظم پروگرام برائے ہیپاٹائٹس کے لئے 13 کروڑ 61 لاکھ، پرائم منسٹر نیشنل ہیلتھ انشورنس پروگرام کے لئے 80 کروڑ، صوبوں کے پاپولیشن ویلفیئر پروگرام کے لئے ایک کروڑ 54 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔