خبرنامہ

صوبہ سندھ میں رواں سال ایڈز کے 1362کیسز سامنے آچکے ہیں

اسلام آباد ۔ 10 نومبر (ملت + اے پی پی) صوبہ سندھ میں رواں سال ایڈز کے 1362 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ جیو نیوز نے سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کی جانب سے فراہم کر دہ اعداد وشمار کے مطابق بتایا ہے کہ گزشتہ بیس سالوں کے دوران صوبے میں ایچ آئی وی کے 10ہزار652 کیسز سامنے ہیں جن میں سے 7698 (70 فیصد )کیسز کا تعلق کراچی سے ہے ۔اعدادوشمار کے مطابق صرف رواں سال اب تک صوبے بھر میں 1362کیسز سامنے آئے ہیں۔ ایڈز کنٹرول پروگرام سندھ کے مینیجر ڈاکٹر یونس چاچڑ کا کہنا ہے کہ ایڈز کے ہزاروں مریض ایسے ہیں جو رجسٹرڈ نہیں ہیں انہیں رجسٹرڈ کرنے کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ان کاکہنا ہے کہ عوام کو آگہی کے لئے سیمینارز کا انعقاد کرایا جارہا ہے۔