خبرنامہ

غیر معیاری دھوپ کے چشمے آنکھوں کیلئے نقصان دہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں شدید گرمی کا آغاز ہوتے ہی سن گلاسز کی فروخت بڑھ گئی ہے ۔ شہریوں کی کوشش ہے کہ اپنی آنکھوں کو تیز دھوپ اور گرم ہوا سے بچانے کے لیے ان چشموں کا استعمال کریں لیکن ماہر امراض چشم کا ان کی افادیت کے بارے میں کچھ اور ہی کہنا ہے ۔

گرمی بڑھتے ہی شہریوں کی کوشش ہوتی ہے کہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلا جائے اور جانا پڑ بھی جائے تو دھوپ سے بچنے کیلئے لاکھ جتن کئے جاتے ہیں ۔ کڑکتی ہوئی دھوپ سے آنکھوں کو بچانے کیلئے شہر میں جگہ جگہ سن گلاسز سج جاتے ہیں جن کی سڑکوں سے گزرنے والے خوب خریداری کرتے ہیں ۔

نوجوانوں میں یہ کم قیمت سن گلاسز زیادہ مقبول ہیں ۔ کہتے ہیں یہ سن گلاسز کم قیمت میں مل جاتے ہیں ڈیزائن بھی ایک سے ایک ہیں ۔ لیکن کیا یہ غیر معیاری سن گلاسز آنکھوں کیلئے مفید ہیں؟

اس کا جواب آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر جے پال نے دیا اور بتایا کہ یہ سستے چشمے آنکھوں کو نقصان پہنچانے کے لیے سورج کی تیز اور خطرناک شعاعوں سے بچانے کے لیے موثر نہیں ، اگر آنکھوں کو بچانا ہے اور صحت مند رکھنا ہے تو معیاری چشموں کا استعمال ضروری ہے