خبرنامہ

فوڈ پوائزننگ کا باعث بننے والے بیکٹیریا کا کینسر علاج کے قابل

سیؤل (ملت + اے پی پی) جنوبی کوریاکے سائنسدانوں نے فوڈ پوائزننگ کا باعث بننے والے بیکٹیریا کو کینسر کا علاج کرنے کے قابل بنالیا ۔جنوبی کوریا میں کونام نیشنل یونیورسٹی ہواسن کے سائنسدانوں نے فوڈ پوائزننگ کا باعث بننے والے سالمونیلا جرثومے میں جینیاتی ترمیم کے ذریعے اسے کینسر کا قلع قمع کرنے کے قابل بنانے کا دعوی کیا ہے۔سائنسدانوں کی ٹیم نے 10 سالہ تحقیق کے بعد بالاخر سالمونیلا بیکٹیریا میں ایسی اہم جینیاتی تبدیلیاں کرلیں ہیں جن کی بدولت ان سے خارج ہونے والی ’’ایف ایل اے بی‘‘ پروٹین، سرطان زدہ خلیات کی جھلی سے چپک جاتی ہے اور یوں انسانی جسم کا امیون سسٹم انہیں پہچان کر ہلاک کردیتا ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جینیاتی ترمیم شدہ سالمونیلا بیکٹیریا خاص طرح کی پروٹین خارج کرتے ہیں جو سرطان زدہ خلیوں کی جھلی پر چپک جاتی ہے اور یوں جسم کا قدرتی دفاعی نظام انہیں پہچان کر خود ہی ختم کرنے لگتا ہے۔