لاہور(ملت + آئی این پی )بریسٹ کینسر اوئیرنیس اینڈ ویلفئیر سوسائٹی، شیخ زاید ہسپتال، لاہور کی صدر ڈاکٹر رخسانہ شیر کی زیر نگرانی شیخ زاید ہسپتال میں چھاتی کے سرطان کے حوالے سے”تِھنک پِنک ڈے” آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا، جس کا مقصد خواتین میں چھاتی کے سرطان کے بڑھتے ہوئے کیسز کی جلد تشخیص اور اس کی روک تھام و بچاؤ کے حوالے سے آگاہی و شعور بیدار کرنا تھا۔ اس آگاہی واک میں ہسپتال کے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے بھر پور تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر شرکاء نے چھا تی کے سرطان کے حوالے سے پلے کارڈ اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے اور تمام شرکا ء نے” جلد تشخیص علاج کیلئے بہتر ہے ” کا مطالبہ کیا۔ آگاہی واک مین گیٹ شیخ زاید ہسپتال سے شروع ہو کر ایمرجنسی مین گیٹ پر اختتام پذیر ہوئی۔