خبرنامہ

لاہورکے 6 بڑے ہسپتالوں میں7روز سے ڈاکٹر ز کی ہڑتال‘ مر یض بے یارومدگار

لاہور(ملت + آئی این پی) لاہورکے 6 بڑے ہسپتالوں میں7روز سے ڈاکٹر ز کی ہڑتال ‘مر یض بے یارومدگار جبکہ حکومت پنجاب کا ہڑتال کرنیوالے ڈاکٹرز اور نرسوں کے خلاف کارروائی کا حکم۔تفصیلات کے مطابق لاہور شہر کے 6 ہسپتالوں میں گزشتہ 7روز سے ہڑتال جاری ہے بند کئے گئے ہسپتالوں میں میو،جناح ، چلڈرن،لیڈی ایچیسن،لیڈی ولنگٹن،گنگا رام ہسپتال شامل ہیں ہسپتالوں کے ان ڈور اور آوٹ ڈور بھی بند ہیں علاج معالجے کی غرض سے دور دراز سے آنیوالے علاقوں سے مریض جب ہسپتال پہنچتے ہیں تو انھیں بتایا جاتا ہے کہ انکے مسیحا ڈیوٹی پر موجود ہی نہیں غریب مریضوں کا کوئی پرسان حال ہی نہیں ہے ینگ ڈاکٹرز نے سینئر زڈاکٹرز کو بھی کام سے روکنے کی کوشش کی جس سے حالات مزید خراب ہوگئے تھے مریضوں کی مسلسل شکایات کے بعد آخر کار محکمہ صحت حرکت میں آئی اور ہڑتال کرنیوالے ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پنجاب حکومت نے تمام ہسپتالوں کے ایم ایس کو احکامات جاری کئے ہیں کہ اوپی ڈی بندکرانیوالیعناصرکیخلاف کارروائی کی جائے اورہسپتالوں میں ڈاکٹروں اورنرسوں کی حاضری کویقینی بنایاجائے جبکہ ہڑتال میں شامل پی جی ٹرینی ڈاکٹرزکیخلاف کارروائی کی جائے۔