خبرنامہ

لاہور میں فضائی آلودگی ، موثر اقدامات نہ ہونے پر ولید اقبال کا عدالت سے رجوع

لاہور(ملت + آئی این پی) لاہور میں سموگ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات نہ کرنے کیلئے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ۔تحریک انصاف اربن لاہور کے صدر ولید اقبال نے شیراز ذکا ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی جس میں دعوی کیا گیا کہ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہو چکا ہے ۔ درخواست میں کہا گیا کہ سموگ اور فضائی آلودگی سے 1 کروڑ لاہوری متاثر ہوئے ہیں ۔ شیراذ ذکا ایڈووکیٹ نے درخواست میں نشاندہی کی کہ شہر میں بے ترتیب ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ہیں اور اسی وجہ فضا میں مٹی شامل ہوگئی ہیں ۔ درخواست میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ حکومت لاہور میں سموگ اور فضائی آلودگی کنٹرول کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کر رہی ۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور میں سموگ اور فضائی آلودگی روکنے کیلئے اقدامات کرنے کا حکم دیا جائے ۔