خبرنامہ

لونگ میں مسوڑھوں کی خرابی سمیت متعددامراض کا علاج موجودہے،ماہرین صحت

قصور۔انڈونیشیاء کے ماہرین صحت نے کہاہے کہ لونگ مسوڑھوں کی خرابی‘ دانتوں پر جمے میل کو کم کرنے‘کینسر اورذیابیطس سمیت متعددامراض کا علاج بھی ہے۔جکارتہ سٹیٹ یونیورسٹی کے شعبہ صحت کے ماہرین کی جدید تحقیق سے معلوم ہواہے کہ لونگ قدرتی طورپر کئی اہم اجزاء سے مالامال ہے جس میں متعدد امراض کا علاج ہے۔ ماہرین کےمطابق لونگ اینٹی اکسیڈنٹس سے بھرپورہوتی ہیں۔ اینٹی اکسیڈنٹس خلیاتی سطح پر ٹوٹ پھوٹ اور ڈی این اے کے بگاڑ کو روکتے ہیں۔ لونگ کئی طرح کے سرطائی خلیات کے پھلنے پھولنے کی رفتارکوکم کرتاہے اور بڑی آنت کے سرطان میں بھی لونگ موثر ثابت ہوتاہے۔لونگ میں موجود مفید اجزاء پورے جسم اورخصوصاً جگرپرچربی بننے کے عمل کو کم کرتے ہیں۔ ماہرین نے لونگ کے کئی اہم خواص بھی دریافت کئے ہیں جو انسانوں میں شفا کی وجہ بن سکتے ہیں۔