خبرنامہ

لڑکیاں شادی کے لیے کن مردوں کو منتخب کرتی ہیں؟ تحقیق

لڑکیاں شادی کے لیے کن مردوں کو منتخب کرتی ہیں؟ تحقیق

لندن:(ملت آن لائن) برطانوی ماہرین کی انتہائی اہم اور دلچسپ تحقیق میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ خواتین مستقبل میں اپنا شریک حیات اُسے منتخب کرتی ہیں جس کی عادات اور شکل والد یا بھائی سے مماثلث رکھتی ہو۔ یہ بحث طویل عرصے سے جاری تھی کہ آخر خواتین کن لوگوں پر اعتماد کر کے انہیں شریک حیات بنانے کے لیے راضی ہوتی ہیں؟ اس معاملے کو حل کرنے کے لیے برطانوی ماہرین سر جوڑ کر بیٹھے، کے نتائج شائع کر کے اہم مسئلے کو حل کردیا۔ نارتھمبریا یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق کے مطابق ’عام طور پر لڑکیاں شادی کے لیے اُن لڑکوں کو منتخب کرتی ہیں جن کی شکل، عادات اور رہن سہن والد، بھائی یا کسی رشتے دار سے ملتا جلتا ہو‘۔
مزید پڑھیں: والدین کا پسندیدہ بچہ کون سا ہے؟
ڈاکٹر تمسین کا کہنا ہے کہ ’ہم نے تحقیق کے دوران 32 خواتین سے سوال کیا گیا کہ انہوں نےشریک حیات منتخب کرتے وقت کون سی باتوں کو ملحوظ خاطر رکھا ؟ تو اُن کا جواب تھا کہ ایسے لڑکے جن کی عادات والد سے ملتی ہیں وہ ہمارے لیے قابل اعتبار ہیں‘۔ تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہ کا کہنا ہے کہ ’ہم نے جن خواتین سے معلومات لیں اُن سے بھائی اور شوہر کی تصاویر بھی منگوائیں جسے دیکھ کر یہ اندازہ ہوا کہ لڑکیاں اپنے بھائی کی مشابہہ صورت والے لڑکے کو پسند کرتی ہیں‘۔ مطالعے کی رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ ’جذبہ خیر سگالی اور نرم دل افراد بھی خواتین کو متاثر کر سکتے ہیں تاہم 27 فیصد ایسے بھی معاملات سامنے آئے کہ یہ شادیاں زیادہ کامیاب نہیں رہ سکیں‘۔