اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (ملت + اے پی پی) امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ لیموں کے استعمال سے وزن میں کمی کی جا سکتی ہے۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ تین لیموں کا رس 10کپ پانی اور ایک چمچہ شہد ملا کر مسلسل 2 ہفتے کے دوران 10 کلو سے زیادہ وزن کم کیا جاسکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نسخے کے استعمال سے جسم سے کولیسٹرول اور زہریلا مواد نکل جاتا ہے اور انسان تروتازہ ہوجاتا ہے۔ ماہرین کا مذید کہنا ہے کہ وزن کم کرنے کے لئے لیموں سے تیار کردہ مذکورہ مشروب ایک ہی ساتھ پی لیا جائے تو بہتر ہے اگر آپ کو مشکل ہوتو دن میں کھانے سے کم از کم ایک گھنٹہ قبل ایک مر تبہ استعمال ضرور کریں۔ایسے افراد جنہیں معدے یا آنت کی تکالیف ہوں وہ اس کے استعمال سے قبل ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کرلیں۔