چین کی ایک خاتون ڈاکٹرنے سچی مسیحا ہونے کا ثبوت دے دیا جو اپنے مریضوں کا ڈپریشن دورکرنے کے لیے روایتی چینی اوپرا لباس پہن کراسی مناسبت سے میک اپ بھی کرتی ہیں تا کہ مریض دوستانہ ماحول میں کھل کران سے بات کر سکیں۔
چینی ڈاکٹربائی شوفانگ جلدی امراض کی ڈاکٹر ہیں۔ ان کے پاس آنے والے بیشتر مریض جلدی مسائل کو لے کر پریشان ہوتے ہیں جس کا انہوں نے انوکھا ہی حل نکالا۔
اپنے مریضوں کو دوستانہ ماحول فراہم کرنے اور ان کا ڈپریشن دورکرنے کے لیے ڈاکٹربائی فوشانگ ہرصبح روایتی چینی اوپرا لباس پہن کر چہرے کو میک اپ سے رنگے اپنے کلینک آتی ہیں۔
چینی ڈاکٹرکا یہ انوکھا اقدام سوشل میڈیا پربھی تیزی سے وائرل ہورہا ہے مگرکچھ نے انہیں سراہا تو کچھ نے تنقید بھی کی ہے۔ جہاں لوگوں نے ان کی اس کاوش کو سراہا وہیں بہت سوں نے اس طریقہ علاج کی افادیت سے متعلق بھی پوچھا۔تنقید کے باوجود بائی شوفانگ اپنے عزم پر ائم ہیں جبکہ جس اسپتال میں وہ کام کرتی ہیں وہاں کی انتظامیہ بھی ان کی حمایت کرتی ہے۔