خبرنامہ

مریضوں کی تعدادمیں کمی کے باوجود ڈینگی کے خلاف جاری مہم جاری رکھی جائے گی،اے ڈی سی جی

راولپنڈی (ملت + آئی این پی) اے ڈی سی جی نازیہ پروین سدھن نے کہا کہ ڈینگی کے مریضوں کی تعدادمیں دن بدن کمی کے باوجود ڈینگی کے خلاف جاری مہم بلا تعطل جاری رکھی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جن یونین کونسلوں سے اپنی تک کیس آرہے ہیں انھیں فوکس کرکے آئی آر ایس سپرے کیا جارہاہے اور کیس ریسپانس پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ میں کام کرنے والی ٹیموں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر یونین کونسل کا ڈینگی کے حوالے سے ڈیٹا ریکارڈ میں لایاجارہا ہے تاکہ ہائی جن یونین کونسل سے زیادہ تر ڈینگی کیس رپورٹ ہوئیں ان میں وینٹر سیزن کے دوران بھی مہم جاری رکھی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ اجلاس میں اے سی سٹی ملیحہ جمال، اے سی کینٹ مہرین عباسی ، ڈی ایچ او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل چوہدری ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اے ڈی نجمی ، ڈائریکٹر کالجز ملک محمد اصغر ، ڈی او لیبر لیاقت علی ،ڈی او سوشل ویلفیئر اسلم میتلاسمیت دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندہ افسران نے شرکت کی ۔ اے ڈی سی جی نازیہ پروین سدھن نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ ڈینگی کے خلاف سرگرمیاں بلاتعطل جا ری رکھی جائیں اور دوران کسی کی بھی کوتائی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال کی نسبت اس سال ڈینگی کے مریضوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی اور اگر اس طرح محنت جاری رہی تو انشااللہ آئندہ سال مثبت نتائج مرتب ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی پر قابو پانے کے لیے شہر ی اپنا مثبت کردار ادا کریں اور ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ڈینگی کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ممکن ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ میں کام کرنے والی ٹیمیں ان ڈور سرولنس پر خصوصی توجہ دیں کیونکہ موسم کی تبدیلی کو وجہ سے ڈینگی مچھر گھروں میں داخل ہورہا ہے اور شہری ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کریں تاکہ ڈینگی سے بچا جاسکے ۔