اسلام آباد : (ملت+اے پی پی) سوئزرلینڈ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سافٹ ڈرنکس، سوڈا اور دیگرمصنوعی مٹھاس والے مشروبات کے استعمال سے کینسر لاحق ہوسکتا ہے۔یونیورسٹی آف اپلائیڈ سائنس کے ماہرین کی سحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سوڈا اورسافٹ ڈرنکس سے صفرا کی نالیوں ( بائل ڈکٹ) اور پتے کا کینسر ہوسکتا ہے۔ جدید تحقیق کے لیے ماہرین نے 70 ہزار سے زائد افراد کی مشروبات پینے کی عادت کو مسلسل 13 برس تک نوٹ کیا، اس دوران 150 افراد کو بائل ڈکٹ اور پتے کا کینسرہوگیا جس کے بعد معلوم ہوا کہ جن افراد نے روزانہ تین سے چار مرتبہ سافٹ ڈرنکس پی یا مصنوعی میٹھے مشروبات استعمال کئے ان کی اکثریت کو یہ کینسر ہوا اورعموماً لوگ اس قسم کے سرطان کے شکار نہیں ہوتے۔ماہرین کے مطابق زیادہ سافٹ ڈرنکس پینے والے افراد میں ایسے کینسر کا خطرہ دوگنا ہوجاتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مذکورہ مرض سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ صاف شفاف پانی اور تازہ پھلوں کے جوسز کو معمولات زندگی میں شامل کیا جائے۔