خبرنامہ

مطالعےکی عادت لمبی عمرکاباعث بنتی ہے،ماہرین

واشنگٹن۔(ملت آن لائن) امریکی ماہرین صحت نے کہا ہے کہ مطالعہ کرنے کی عادت انسان کی عمر میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔ ہاورڈ یونیورسٹی کے شعبہ صحت کے ماہرین کی جانب سے کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ مطالعہ کی عادت تھکن کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ انسان میں پائی جانے والی تشویش میں 68 فیصد تک کمی لا سکتی ہیں۔ کتب بینی کی عادت اعصابی نظام کو سکون فراہم کرنے میں مدد گار ہوتی ہے اور اس حوالے سے یہ کھلی ہوا میں گھومنے سے زیادہ بہتر نتائج حاصل ہوتے ہیں۔ انسان میں مطالعے کی عادت کئی بیماریوں اعصابی نظام، امراض قلب اور فالج کے علاوہ خون کی شریانوں سے متعلق بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔ مطالعہ کرنے سے دماغ کی سوچنے کی صلاحیت کو جلا ملتی ہے۔ مطالعہ کرنے والے عمر رسیدہ افراد اْن لوگوں کے مقابلے میں فکری صلاحیت اور قدرت کو زیادہ عرصے تک برقرار رکھتے ہیں جو مطالعے کو نظر انداز کرتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ روزانہ نصف گھنٹہ یا ہفتے میں 210 منٹ کا دورانیہ مطالعہ کرنے میں صرف کرتے ہیں ان میں قبل از وقت موت کا تناسب 23 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔