خبرنامہ

ملتان : کانگو وائرس سے مرنے والوں کی تعداد3 ہو گئی

ملتان :(اے پی پی) کانگو وائرس سے مرنے والوں کی تعداد3 ہو گئ ملتان میں کانگو مرض میں مبتلا ایک اور مریض چل بسا ہے، اب تک مرنے والوں کی تعداد3 ہو گئی ہے۔ نشتر اسپتال ذرائع کے مطابق کوہلو کا رہائشی 29 سالہ عبدالرحمن گزشتہ رات دم توڑ چکا ہے، جسے انتہائی تشویش ناک حالت میں لایا گیا تھا، جس کی لیباٹری ٹیسٹ رپورٹ ابھی آنا باقی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق عبدالرحمن میں تمام نشانیاں کانگو وائرس کی تھیں ،اب تک جنوبی پنجاب اور بلوچستان سے کانگو وائرس کے شبہ میں اب تک 15 مریضوں کو لایا گیا ہے جن میں 3 مریضوں میں اب تک تصدیق ہو چکی ہے ۔ 3 مریضوں میں 2 پہلے دم توڑ چکے ہیں، وفات پانے والوں میں لورالائی کے سیف اللہ اور کوہلو کے کاکا خان شامل ہیں جبکہ راجن پور کی 35 سالہ نسیم بی بی نشتر اسپتال میں زیر علاج ہے، اس کے شوہر، بھائی اور بیٹے کو بھی کانگو وائرس کے شبہ میں نشتر اسپتال داخل کروا دیا گیا ہے، جن کے خون کے نمونہ لیباٹری ارسال کر دیئے ہیں۔