خبرنامہ

ملک کے 24 اضلاع کے 2807 دیہات کا پانی آلودہ

پاکستان:(اے پی پی) پاکستان کونسل آف ریسرچ برائے آبی وسائل کا کہنا ہے کہ ملک کے 2807 دیہات میں زیر استعمال پانی کے سروے کے مطابق 82 فیصد تک پانی آلودہ یا پینے کے لیے غیر محفوظ ہے ۔ سینیٹ میں وقفہ ٔسوالات میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے تحریری جواب میں بتایا کہ ملک کے 24 اضلاع کے 2807 دیہات کے سروے میں یہ بات سامنے آئی۔ آلودگی کا بڑاذریعہ بیکٹیریا کی موجودگی ہے۔ وزیر سائنس وٹیکنالوجی نے صاف پانی کی فراہمی سے متعلق اقدامات کرنے کے لیے تمام وزرائے اعلیٰ اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کو خطوط ارسال کیے ہیں ۔ ملک میں پانی کا معیار جانچنے کے لئے 24 لیبارٹریاں قائم کی گئی ہیں ۔