خبرنامہ

مولی؛ بواسیر،یرقان،جگر اور تلی کی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے

بیجنگ: (ملت+اے پی پی) چین کے ماہرین کا کہنا ہے کہ مولی بواسیر،یرقان،جگر اور تلی کی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے۔یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بیجنگ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ مولی ایسی سبزی ہے جس میں نظام ہضم کو درست رکھنے کے ساتھ ساتھ کئی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کی صلاحیت موجود ہے۔ مولی میں فاسفورس ، کیلشیم اور وٹامن سی کے ساتھ فولاد کی بھی کافی مقدار پائی جاتی ہے۔ مولی پتھری کے مرض کے لئے ایک مفید سبزی ہے اس کے کھانے سے پتھری کے مرض میں مبتلا مریضوں کو افاقہ ہوتا ہے، اس کے روزانہ کھانے سے پتھری گھل کر ریزہ ریزہ ہو کو پیشاب کے ذریعے نکل جاتی ہے۔ ماہرین کے مطابق مولی بواسیر کے مرض میں بھی مبتلا مریضوں کے لئے انتہائی کارآمد ہے، بواسیر مریض کو اس کا رس روزانہ کی بنیاد پرپلائیں تو بیماری سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے جبکہ یرقان کے مرض میں مبتلا مریضون کو مولی کے پتوں کا رس نکال کر پلائیں توبہت جلد یرقان کا خاتمہ ہو جائے گا۔ مولی جگر اورتلی کے مرض میں بھی مبتلا مریضوں کے افاقے کا ایک ذریعہ ہے جب کہ پیشاب کے مرض میں بھی مبتلا مریضوں کے لئے بھی انتہائی مفید ہے۔