خبرنامہ

موٹاپے سے نجات دلانے میں مزیدار غذا

موٹاپے

موٹاپے سے نجات دلانے میں مزیدار غذا

اسلام آباد(ملت آن لائن) اگر تو آپ توند نکلنے اور بڑھتے جسمانی وزن سے پریشان ہیں تو ناشتے میں ایک مزیدار چیز کو شامل کرکے آپ اسے بہت جلد نجات پاسکتے ہیں۔ یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ تحقیق کے مطابق اگر ناشتے میں اچھا غذائی انتخاب کی جائے تو اضافی چربی کو دنوں میں گھلانا ممکن ہوجاتا ہے۔ مزید پڑھیں : اسٹرابیری کے 10 بہترین طبی فوائد تحقیق کے مطابق اس مقصد کے لیے ناشتے میں مٹھی بھر بیریز جیسے اسٹرابیری یا کوئی اپنانا اضافی جسمانی وزن سے نجات پانے میں مدد دیتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ بیریز فائبر سے بھرپور ہوتی ہیں اور ان میں پائے جانے والا فائبر جسم ٹکڑے نہیں کرپاتا جس کے نتیجے میں غذا ہضم ہونے کا سلسلہ سست ہوجاتا ہے اور پیٹ زیادہ دیر تک بھرا رہتا ہے۔ تحقیق کے مطابق رس بھری (Raspberry) اس حوالے سے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتی ہے، جس میں فائبر اور دیگر اجزاءکا تناسب مثالی ہوتا ہے اور ناشتے میں اسے شامل کرنا دوپہر کے کھانے تک پیٹ کو بھرے رکھتا ہے۔اسی طرح اسٹرابیری، بلیو بیری اور دیگر بیریز میں پائے جانے والا فلیونوئڈز جسمانی وزن کو بڑھنے نہیں دیتا، بلکہ جلد اضافی چربی گھلاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں : 16 غذائیں جو بڑھاپے کی جانب سفر سست کریں چونکہ ان میں کیلوریز کم ہوتی ہے، اسی لیے جسمانی ضروریات پوری کرنے کے لیے انڈوں یا معمول کے ناشتے کے ساتھ ان پھلوں کو کھانا فائدہ مند ہوتا ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ اگر ان بیریز کا موسم نہ بھی تو بھی منجمند پھل کا استعمال بھی اتنا ہی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے بی ایم جے میں شائع ہوئے۔