خبرنامہ

موٹاپے کا شکار خواتین میں کینسر کا خطرہ 37 فیصد تک بڑھ سکتا ہے: امریکی ماہرین

اسلام آباد (ملت + اے پی پی)امریکی ماہرین صحت کا کہناہے کہ موٹاپے کا شکار خواتین میں کینسر کا خطرہ 7 سے 37 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔بوسٹن یونیورسٹی کے ماہرین کی جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ خواتین جتنی زیادہ فربہ ہوں گی ان میں کینسر کاخطرہ اتنا ہی زیادہ ہوگا۔ اگر کوئی خاتون ایک دہائی تک موٹاپے کی شکار ہیں تو ان میں چھاتی کے سرطان کا خدشہ 8 فیصد اور رحم کے کینسر کا خطرہ 37 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ مطالعے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ مسلسل بڑھتا ہوا رحم، معدے، لبلبے اور گردے سمیت 10 مختلف کینسر کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔تحقیق کے بعد فرانسیسی ایجنسی فار کینسر ریسرچ کی خاتون پروفیسر کا کہنا ہے کہ خواتین کو موٹاپے اور اس کے ہولناک خطرات سے واقف کرانا ضروری ہے جب کہ نوجوان خواتین کے کو چاہیے کہ وہ شروع سے ہی اپنی کمر پر نظر رکھیں تاکہ کینسر سے محفوظ رہ سکیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کسی خاتون کا قد 5 فٹ 3 انچ ہو اور وزن 57 کلوگرام ہوتو وہ صحتمند ہوگی جب کہ اسی قد کے ساتھ 69 کلوگرام وزن موٹاپے میں شمار ہوگا اس سے زیادہ وزن شدید موٹاپے کو ظاہر کرتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ وزن بڑھنے سے خواتین کے جسم سے خاص ہارمون خارج ہوتے ہیں اور وہ سرطانی رسولیوں کی افزائش کرتے ہیں۔