خبرنامہ

مویشی منڈی جانے سے قبل کیا احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں؟

کراچی: محکمہ صحت سندھ نے کانگو وائرس سے بچاؤ کے لیے الرٹ جاری کردیا۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہےکہ عوام الناس مویشی منڈی جانے سے قبل احتیاطی تدابیر اختیار کریں، کانگو وائرس جان لیوا مرض ہے جس سے بچاؤ انتہائی آسان ہے۔

ایڈوائزری میں ہدایت کی گئی ہے کہ مویشی منڈی میں ہلکے رنگ اور کھلے کپڑے پہن کر جائیں، منڈی جانےکے لیے جسم کو مکمل طور پر ڈھانپ کر رکھیں۔

ایڈوائزری میں بتایا گیا ہےکہ کانگو وائرس کی چھچڑ جانور کی کھال پر موجود ہوتی ہے، عوام جانورکوہاتھ لگانے سے قبل دستانے ضروراستعمال کریں، کانگو کامرض ایک انسان سے دوسرے میں منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ماہرین کے مطابق پیٹ میں درد، تیز بخاراور جسم میں درد کانگو کی علامات ہیں، ہڈیوں میں درد اور جسم کے کسی بھی حصے سے خون آنا بھی کانگو کی علامات ہیں۔