ناٹنگھم، برطانیہ: ماہرین نے طبی تحقیق کے لیے ایک ایسا ماڈل تیار کیا ہے جو نہ صرف ہو بہو انسان جیسا ہے بلکہ سانس لیتا ہے اور اس میں سے خون بھی رِستا ہے جب کہ اندر انسانی اعضا کی طرز پر بنائے گئے دل ، گردے، جگر اور پھیپھڑے موجود ہیں۔ناٹنگھم ٹرینٹ یونیورسٹی کے سائنسدان نے یہ ماڈل بنایا ہے جس میں حقیقت کا روپ دینے کے لیے پلاسٹک ریشوں، سلیکون جیل اور دیگر مٹیریلز استعمال کیے گئے ہیں۔ جسم کو اندر سے دیکھنے کے لیے سینے کے اوپر سے جلد ہٹانے پر سرخ رنگ کی پسلیوں کا پنجر دکھائی دیتا ہے جس کےنیچے اہم جسمانی اعضا ہوبہو انسانی نقل پر بنائے گئے ہیں۔ناٹنگھم ٹرینٹ یونیورسٹی کے سائنسدان نے یہ ماڈل بنایا ہے جس میں حقیقت کا روپ دینے کے لیے پلاسٹک ریشوں، سلیکون جیل اور دیگر مٹیریلز استعمال کیے گئے ہیں۔ جسم کو اندر سے دیکھنے کے لیے سینے کے اوپر سے جلد ہٹانے پر سرخ رنگ کی پسلیوں کا پنجر دکھائی دیتا ہے جس کےنیچے اہم جسمانی اعضا ہوبہو انسانی نقل پر بنائے گئے ہیں۔