خبرنامہ

نئی تحقیق نےصبح سویرے اٹھنے کے فوائد کو چیلنج کردیا

نئی تحقیق نےصبح سویرے اٹھنے کے فوائد کو چیلنج کردیا
کراچی:(ملت آن لائن) ہمیں شروع سے ہی بتایا گیا ہے کہ صبح سویرے اٹھنا صحت کے لیے کتنا فائدہ مند ہوتا ہے، لیکن حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگر بچوں کی تعلیمی قابلیت بہتر بنانی ہے اور بیماریوں کو دور بھگانا ہے تو اسکول کے اوقات کار صبح 10 بجے کردینے چاہئیں۔ دی انڈیپنڈنٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں ہونے والی اس نئی تحقیق نےصبح سویرے اٹھنے کے فوائد کو چیلنج کردیا ہے۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسکول کےاوقات آگے بڑھانے سے صحت پر مثبت اثرات ہوتے ہیں تحقیق کے مطابق جب بچے اسکول کے عام اوقات ساڑھے 8 بجے کے بجائے 10 بجے شروع کرتے ہیں تو وہ سست نہیں رہتے، ان کے بیمار ہونے کے امکانات آدھے ہوجاتے ہیں اور گریڈز بھی بہتر ہوتے ہیں۔ اس حوالے سے اوپن یونیورسٹی کے ڈاکٹر ڈیوڈ کیلے کا کہنا ہے کہ صبح سویرے اسکول کا وقت صحت کے لیے بڑا مسئلہ ہے، اس سے سب سے پہلے جسمانی بیماریاں ہوتی ہیں، پھر ذہنی اور آخر میں تعلیمی کارکردگی متاثر ہونا شروع ہوجاتی ہے۔