خبرنامہ

ناشتہ نہ کرنے سے دل کے دورے کا خطرہ 27 فیصد تک بڑھ جاتا ہے

اسلام آباد؛ (ملت+اے پی پی) امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ ناشتہ نہ کرنے سے دل کے دورے اور امراض قلب کا خطرہ 27 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔یالے یونیورسٹی کے ماہرین کی جدید تحقیق کے مطابق جو لوگ صبح کا ناشتہ نہیں کرتے ان میں دل کے دورے اور امراض قلب کے امکانات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے کیونکہ صبح کے وقت خوراک چھوڑنے سے جسم میں تناو میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ناشتہ نہ کرنا موٹاپے ، ذیابیطس، امراض قلب اور فالج کا بنیادی سبب بنتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ باقاعدگی سے ناشتہ کرنے سے دل کے دورے اور امراض قلب جیسے مہلک امراض سے بچا جا سکتا ہے۔ناشتہ کرنے سے میٹابولزم کی شرح بڑھ جاتی ہے، جس کے باعث نیند کے دوران کیلیوریز جلنے کا سست پڑ جانے والا عمل پھر سے شروع ہوجاتا ہے۔