نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) ہر انسان کو کوئی نہ کوئی بری عادت ضرور ہوتی ہے، کچھ لوگ بہت زیادہ ٹی وی دیکھتے ہیں تو کچھ کو ہر وقت انٹرنیٹ پر بیٹھنا پسند ہوتا ہے۔اسے طرح کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں کہ وہ اپنی ناک میں انگلی مارتے رہتے ہیں، چاہے گھر ہویا دفتر، کسی دوست کی طرف ہوں یا کسی مارکیٹ میں یہ لوگ کہیںبھی بیٹھے اپنے ناک میںانگلی مارنے سے گریز نہیں کرتے۔اگر ناک میں انگلی مارنے کے ساتھ ناخن چبانے کی عادت بھی ساتھ ہوتو یہ سونے پر سہاگے والی بات ہے۔یہ عادت نہ صرف محفل کے آداب کے خلاف سمجھی جاتی ہے بلکہ اس کی وجہ سے صحت کو بھی ناقابل نقصان پہنچتا ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ہماری جلد میں خطرناک قسم کے بیکٹیریا موجود ہوتے ہیں جو کہ ایک نارمل بات ہے لیکن اگر جلد پر کوئی زخم یا خراش آجائے تو یہ جسم کے اندر داخل ہونے لگتے ہیں جس کی وجہ سے صحت کے مسائل پیداہوتے ہیں۔ ان جراثیم کے جسم کے اندرداخل ہونے سے انفیکشن جیسے مسائل پیدا ہوتے ہیں اور انسان بیمار رہنے لگتاہے۔ جب ہم اپنی انگلی کی مدد سے ناک صاف کرتے ہیں تو کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ زیادہ دباﺅ لگانے سے ناک سے خون نکل آتا ہے اور انگلی کے ناخن میں موجود جراثیم ناک کے راستے جسم میں داخل ہوجاتے ہیں اور ہمیں بیمار کرنے کا باعث بنتے ہیں۔ پیٹ کا انفیکشن، فوڈ پوائزن اور پیچش جیسی بیماریاں ان جراثیم کے باعث پیدا ہوتی ہیں۔
µ*یادکریں کہ آپ کب ناک میں انگلی ڈالتے ہیں،کیا اسوقت جب آپ ذہنی دباﺅ کا شکار ہوں، فلم دیکھتے ہوئے کسی بریک کے دوران، دفرمیں بیٹھے ہوئے کسی گہری سوچ میں یا پھر بلاوجہ۔ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ ذہنی دباﺅ کا شکار لوگ ایسا کرتے ہیں۔
*آپ کو چاہیے کہ پنی اس انگلی کے گرد ٹیپ یا بینڈیج لگالیں جس سے آپ اس ’جرم ‘کا ارتکاب کرتے ہیں۔انگلی پر بینڈیج ہونے کی وجہ سے آپ اسے ناک میں نہیں لے جائیں گے اور کچھ دن ایسا نہ کرنے سے آپ کی یہ عادت ختم ہوجائے گی۔
*اگر آپ کو محسوس ہوکہ ناک میں گندی ہے تو آپ ضرور اس میں انگلی ڈالتے ہیں لہذا اپنے ناک کو صاف رکھیں،صبح اٹھ کر ناک کو اچھی طرح صاف کریں اور جب بھی محسوس ہو کہ اس کے اندر کچھ ہے تو باتھ روم جاکر ناک میں پانی ڈال کر اسے صاف کریں۔