اسلام آباد: (ملت+اے پی پی)جرمن ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ نیند میں بے قاعدگی اور خلل سے فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔ ہمبرگ یونیورسٹی آف جرمنی کے ماہرین نے نیند میں خلل، فالج کے خطرات اور اس کی بحالی کے درمیان تعلق دریافت کیا ہے۔جس کے مطالعے میں 2 ہزار سے زائد ایسے افراد کو شامل کیا گیا جنہیں اسکیمک اسٹروک یا برین ہیمریج یا فالج کا اٹیک ہوچکا تھا ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر نیند کے امراض کو دو بڑی اقسام میں بیان کیا جاسکتا ہے ۔ نیند کے دوران سانس رکنے کے دورے اسکیمک اسٹروک اور سرے سے نیند نہ آنا ہیمریج کی علامت ہو سکتی ہیں ماہرین کا کہنا ہے کہ بھر پور نیند لے کر ان امراض سے بچاؤ میں مفید ہے۔