خبرنامہ

نیند میں کمی ذیابیطس سمیت کئی دوسری خطرناک بیماریوں کا موجب بن سکتی ہے، امریکی ماہرین

نیویارک۔(ملت+اے پی پی)امریکا میں کی گئی ایک جدید طبی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ نیند میں کمی ذیابیطس سمیت کئی دوسری خطرناک بیماریوں کا موجب بن سکتی ہے۔ امریکا کی ٹینیسی یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے کی گئی تحقیق سائنسی جریدے سلیپ میں شائع کی گئی ہے۔ماہرین نے تحقیق کے دوران چوہوں کو تجربے کے لیے استعمال کیا اور انہیں زیادہ دنوں تک بیدار رکھا گیا۔ ایسے چوہے جو زیادہ عرصے تک نیند پوری نہ کرپائے دوسرے درجے کے ذیابیطس میں مبتلا ہونے کے ساتھ وزن میں زیادتی کا بھی شکار ہوئے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہرشخص کو کم سے کم چھ گھنٹے تک نیند کرنا چاہیے۔ اس سے کم نیند ذبیطیس یا دوسرے جسمانی عوارض کا شکار کرسکتی ہے۔طبی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ایسے افراد جو کسی زخم میں مبتلا ہیں تو انہیں چاہیے کہ وہ نیند پوری کریں ورنہ ان کے زخم کو مندمل ہونے میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔